کراچی: پولیس اہلکاروں نے خاتون سے ساتھ زیادتی کا اعتراف کرلیا

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے کا اعتراف کرلیا ہے جب کہ متاثرہ خاتون اور ملزمان کا میڈیکل کرایا جائے گا۔

متاثرہ خاتون نے خواجہ اجمیر نگری میں واقعے کی شکایت درج کراتے ہوئے بیان تھا کہ 26 ستمبر کو دوپہر 12 بجے اُن کے گھر میں 6 افراد زبردستی داخل ہوئے، ملزمان اپنے 2 ساتھیوں کو سرفراز اور کامران ملک کے نام سے پکار رہے تھے، ملزمان نے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر ویڈیوز بنائیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں اہلکار سرفراز ڈی آئی جی ویسٹ آفس اور ملک دانش گلشن معمار میں تعینات ہے، دونوں ملزمان متاثرہ خاتون کے محلے میں ہی رہتے ہیں جب کہ دیگر ملزمان میں عبدالرزاق، نعیم، لیاقت اور کامران ملک شامل ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں