مردان (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں بارش اور طوفان کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقے فرش کالونی میں کچے مکان کی چھت گرنے سے گھر کا مالک ذاکر اللّٰہ، اس کی بیوی اور 2 بچے 3 سالہ عبدالصمد اور 2 سالہ سپنا جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو1122/چھتیں گرگئیں
مردان میں گزشتہ شب آندھی بارش کے باعث چھت گرنے کے 3مختلف واقعات رونما ہوئے.چھتیں گرنے کے باعث 5افراد جانبحق جبکہ4 افراد زخمی ہوئے. ریسکیو1122ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیموں نے بروقت امدادی کاروائی کر کے ملبےسے زخمیوں اور جانبحق افراد کو نکالا
ڈی ای او کمال شاہ pic.twitter.com/jFJH3kNXC5— Rescue 1122 Mardan (@Rescue1122Mrd) October 1, 2019
جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو کاٹلنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مردان کے گائوں گدر میں بھی ایک مکان کی چھت گرنے سے 70 سالہ شخص عبدالقلندر جاں بحق اور 18 سالہ حمزہ زخمی ہو گیا۔
بارشوں کے باعث دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔