اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے ایک دہشت گرد گرفتار کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کی نواحی گاؤں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشت گرد کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔