راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔
CCC at GHQ. Commanders reiterated resolve for befitting response to any Indian misadventure or aggression being conveyed through irresponsible media statements by Indian military commanders. (1 of 2). pic.twitter.com/vXpyPMwsy6
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 3, 2019
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مادر وطن کا ہر قیمت پردفاع یقینی بنایا جائے گا، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کشمیریوں کےحق خودارادیت سے متعلق سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
“Pak Army is fully configured, prepared & determined to defend honour,dignity & territorial integrity of motherland at all cost. Kashmir is jugular vain of Pakistan & no compromise shall be made which denies right of self determination to our brave Kashmiri brethren”,COAS.(2of2). pic.twitter.com/wwL5K7Kbj1
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 3, 2019
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بھارتی کمانڈرز کی جانب سے غیر ذمہ درانہ بیانات کا بھی جارحانہ جواب دیا جائے گا۔
کور کمانڈرز کے اس اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا گیا۔
اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کی سازشیں ناکام بنائی گئی ہیں۔