راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب پولیس کا سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے شیر زمان کالونی کے قریب سب انسپکٹر راجا راشد فیملی کے ساتھ گاڑی میں جا رہے تھے۔ راجا راشد کے بیٹے کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے آکر فائرنگ کی۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ راجا ارشد اپنی فیملی کے ساتھ گاڑی پر تلسہ روڈ اپنے گھر جارہے تھے، شیرزمان کالونی پہنچے تو دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے سب انسپکٹر راجہ ارشد شہید ہوگئے۔
انا للہ واناالیہ راجعون
راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر راجہ ارشد کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
راجہ ارشد اپنی فیملی کے ساتھ گاڑی پر تلسہ روڈ گھر جارہے تھے، شیرزمان کالونی پہنچے تو دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے سب انسپکٹر راجہ ارشد شہید ہوگئے۔ pic.twitter.com/5u05DRUTkq
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) October 3, 2019
سب انسپکٹر محمد ارشد تھانہ صدر بیرونی کے ہومی سائیڈ انوسٹیگیشن یونٹ میں تعینات تھے۔
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر ایس پی پوٹھوہاراور ایس پی صدر موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کئے گئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) October 3, 2019
سی پی او فیصل رانا نے واردات کو ٹریس کرنے کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی جس میں ایس پی پوٹھوہار اور ایس پی صدر شامل ہوں گے۔