نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) 27 فروری کو ہم نے ہی اپنا ہیلی کاپٹر گرایا،بھارتی ائیرچیف نےاپنی نا اہلی کااعتراف کرلیا۔
27 فروری کو ہم نے ہی اپنا ہیلی کاپٹر گرایا،بھارتی ائیرچیف نےاپنی نا اہلی کااعتراف کرلیا۔
Air Chief Marshal Rakesh Kumar Singh Bhaduria on Friday admitted that the #IAF chopper that crashed in Budgam on February 27, was hit by an #Indian missile https://t.co/5oBJWtXmkm
— National Herald (@NH_India) October 4, 2019
بھارتی ائیرچیف راکیش کمارسنگھ نےاپنی نا اہلی کااعتراف کرلیا. بھارتی فضائیہ کے سربراہ راکیش کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے تحقیقات کو مکمل کرلیا گیا ہے جس میں پایا گیا کہ ہمارے اپنے میزائل نے غلطی سے ہیلی کاپٹر کو ہدف بنایا۔
جموں کشمیر میں اپنےہیلی کاپٹرکومار گرانا بہت بڑی غلطی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ہم اعتراف کررہے ہیں کہ یہ ہماری غلطی تھی اور ہم دو افسران کے خلاف کارروائی بھی کریں گے اور یقینی بنائیں گے کہ ایسا حادثہ مستقبل میں نہ ہو۔بھارت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں گر کر تباہ ہوا تھا۔