بغداد (ڈیلی اردو) عراق میں سکیورٹی فورسز نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کر دی، بغداد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں چار روز سے جاری ان مظاہروں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 46 ہوگئی جبکہ 1648 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
عراق میں حکومت مخالف مظاہرے پرتشدد صورتحال اختیار کر گئے، بغداد میں سکیورٹی فورسز نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کر دی۔ چار روز سے جاری مظاہروں کا سلسلہ مختلف شہروں تک پھیل گیا۔
امریکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 46 ہوگئی
Death toll surges to 46 as Iraq unrest accelerates; cleric blames politicians https://t.co/GQN3scJNl1 pic.twitter.com/75B5iAVAzj
— Reuters (@Reuters) October 4, 2019
جبکہ چینی اخبار پیپلز ڈیلی کے مطابق زخمیوں کی تعداد 1648 سے زائد زخمی ہیں۔
The death toll in 3 days of protests in #Iraq climbed to 38 with more than 1,648 people wounded, media reports on Friday pic.twitter.com/8zZF4yYltv
— People's Daily, China (@PDChina) October 4, 2019
عراق کے وزیراعظم عبدالمہدی کا کہنا ہے کہ غیر معینہ مدت کے لیے لگائے گئے کرفیو کا نفاذ امن برقرار رکھنے اور مظاہرین کی حفاظت کے لیے اہم ہے۔ بدعنوانی، بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور بے روزگاری کے خلاف عراقی عوام سڑکوں پر ہیں۔