سری نگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں دھماکا ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قریب لال چوک میں دھماکا ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔ امدادی اداروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق اننت ناگ کے قریب ہونے والا دھماکا دستی بم کا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے دستی بم ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں پھینکا اور حملہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہینڈ گرنیڈ حملے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار اور ایک صحافی سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے
دھماکے کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔