افغانستان: تخار میں افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 89 طالبان ہلاک، 67 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں گزشتہ تین روز کے دوران سکیورتی فورسز کے حملوں میں 89 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 67 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق صوبہ تخار کے ضلع بہاراک میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو زمینی اور فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 89 سے زائد طالبان دہشت گرد ہلاک جبکہ 67 سے زائد زخمی ہو گئے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان محمد جواد ہاجری کا کہنا ہے کہ ضلع کو اب مکمل طور پر طالبان سے پاک کرلیا گیا ہے اور اب جنگی علاقے کے لئے خطرہ نہیں ہیں ۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں