ماسکو (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) لیبیا میں باغی ملیشیا کے سربراہ خلیفہ حفتر کی حمایت میں لڑنے والے کرائے کے 35 روسی فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔
روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق مارے جانے والوں نے رواں برس کے اوائل میں دارالحکومت طرابلس میں لڑائی کا آغاز کیا تھا جبکہ کرائے کے فوجیوں کا تعلق ’ویگنز‘ گروپ سے تھا جو عسکری کانٹریکٹر یوجنی پر گوزن کے ادارے سے منسلک تھے۔
Up to 35 Russian mercenaries may have been killed while fighting in Libya’s civil war, Meduza reports https://t.co/XBLHMW3sHs
— The Moscow Times (@MoscowTimes) October 3, 2019
بتایا گیا ہے کہ یہ ہلاکتیں لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے مضافات میں ہونے والی فضائی کارروائی کے دوران ہوئیں۔
اس حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریا زخارورا نے بتایا کہ ان کے پاس تفصیلی معلومات نہیں، تاہم اس قسم کے سوالات کے لیے روسی وزارت دفاع سے رابطہ کیا جائے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ کرائے کے فوجیوں کا کریملن سے کوئی تعلق نہیں، تاہم قانونی طور پر روس کے پاس اس بات کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ نجی روسی شہریوں کو بیرون ملک جا کر کام کرنے سے روک سکے، تاہم اگر روسی شہری کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ہمارے سفارتی مشن انہیں مدد فراہم کرتے ہیں۔
’مدوزا‘ نامی ایک خودمختار تحقیقاتی ویب سائٹ نے جمعرات کے روز خبر شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ ایک فضائی حملے میں ’’ویگنر گروپ‘‘کے 35 فوجی ہلاک ہوئے۔