راولپنڈی (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی کوشش ناکام بنا دی اور آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں آپریشن کیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، اس دوران دہشت گردوں نے قریبی پہاڑوں پر فرار ہونے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران ایس ایم جی رائفلز، دستی بم اور مواصلاتی آلات برآمد کر لیے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے مقامی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔