نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی فوج کا ایک تربیتی طیارہ تیلنگانہ ریاست میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے حیدرآباد کی ایوی ایشن اکیڈمی کے پائلٹس پراکاش ویشال اور امنپریت کور اڑا رہے تھے جو کہ زیرتربیت تھے۔
#Telangana: According to Vikarabad Police, today at 12.45pm a trainer aircraft in which 2 trainee pilots were present crashed. Both the pilots died in the crash. The aircraft took off from Begumpet airport and crashed in Vikarabad. Case registered, bodies sent for post-mortem https://t.co/3XMbVRCi7Y
— ANI (@ANI) October 6, 2019
ایئرپورٹ حکام کے مطابق پرواز بھرنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا جس کے کچھ دیر بعد مقامی پولیس نے حادثے کے حوالے سے آگاہ کیا
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی جہاز اُڑانے کی تربیت دینے والے ایک اور ادارے کا طیارہ مہاراشٹرا کے علاقے شیرپور میں گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم خوش قسمتی پائلٹ محفوظ رہا تھا، حادثے کا شکار ہونے والے دونوں طیارے امریکی ساختہ ہیں اور اپنی مدت پوری کرچکے تھے۔ دونوں حادثات کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔