17

سعودی عرب میں حادثے میں 4 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

سوات (ڈیلی اردو) سعودی عرب ٹریفک حادثے میں مینگورہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں جو عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ جا رہے تھے ان کی میتیں علاقے کو روانہ کر دی گئی ہیں، اُن کی فوتگی کی خبر ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ لنڈیکس سے تعلق رکھنے والے لیکچرار ثناء اللہ جو کہ پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن الریاض کے کیمسٹری کے لیکچرار تھے اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں ثناء اللہ بیوی اور دو بچوں سمیت جاں بحق ہو ئے جبکہ دو بچوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جن کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے مرحومین کی میتوں کو وطن لانے کیلئے ضروری کارروائی کی جا رہی ہے جس کے بعد اُن کی میتوں کو آبائی علاقہ روانہ کر دیا جائیگا، سوشل میڈیا کے ذریعے اُن کی فوتگی کی خبر ملتے ہی مینگورہ لنڈیکس میں اُن کے گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ علاقے کے لوگ بھی غمزدہ ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں