ڈیرہ اسماعیل خان (توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مدرسے کے قاری نے اپنے 5 سالہ شاگرد کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاری کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ چودھوان کوڑی جمال میں پیش آیا ہے۔
متاثرہ بچے کے چچا محمد رحمت اللہ نے تھانہ چودھوان پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میرا بھتیجا مدرسہ المنیر مسجد میں قرآن کا ناظرہ کرنے کیلئے جاتا ہے، گزشتہ روز بھی وہ مدرسہ گیا تھا جہاں سے چھٹی کے بعد وہ روتے ہوئے گھر واپس آیا جس نے پوچھنے پر بتایا کہ قاری ابوبکر نے اس کے ساتھ بدفعلی کی ہے
پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کا میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد ملزم قاری ابوبکر ولد سونا خان ساکن کوڑی جمال کو گرفتار کرلیا ہے جس کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ اور غیر فطری جنسی تعلق کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔