سری نگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے آونتی پورہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کیا۔ فوجیوں نے گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ قابض بھارتی افواج نے اس دوران ایک کشمیری نوجوان کو پکڑا اور اسے عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
کشمیری نوجوان کو شہید کرنے کے بعد بھی بھارتی فوج کی خون کی پیاس نہ بجھی۔ قابض افواج نے سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دیگر علاقوں میں بھی پکڑ دھکڑ جاری رکھی۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے خصوصی حیثیت ختم کردی جس کے بعد وہاں دو ماہ سے کرفیو سمیت مختلف پابندیاں نافذ ہیں۔