11

افغانستان: غزنی یونیورسٹی میں دھماکا، 23 طلبہ زخمی

کابل (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) افغان صوبہ غزنی کے سرکاری یونیورسٹی میں دھماکے سے 23 طلبہ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے غزنی یونیورسٹی میں منگل کو بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 23 طلبہ زخمی ہوگئے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحمیی کے مطابق دھماکا کلاس روم کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں 23 طلبہ زخمی ہوگئے۔ دھماکا طالبان دہشت گردوں نے کیا۔

ترجمان گورنر غزنی نے بتایا کہ دھماکے سے زخمی ہونے والوں میں 23 طالبات بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اب تک کسی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ صوبے میں طالبان کے گروپ انتہائی سرگرم ہیں جو تواتر سے سیکیورٹی فورسز پر بھی حملے کرتے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں