واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) شام میں ترکی کی جانب سے آپریشن کے عندیہ دینے کے بعد امریکا نے فوج واپس بلانے کا اعلان کردیا۔ وائٹ ہاوس کے مطابق امریکا عسکری کارروائی میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔
شام کے شمالی علاقے میں ترکی طویل المدتی آپریشن کا آغاز کرے گا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج آپریشن کی حمایت نہیں کریں گی، نہ ہی اس کا حصہ بنیں گی اور نہ تعاون کرئے گی۔
داعش کویہاں شکست دینےکے بعد اب مزید یہاں نہیں رہیں گی۔ تاہم امریکا کا یہ بیان امریکی صدرٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے بعد یہ بیان سامنے آیا۔
ترک صدرکئی ماہ سے شام کے شمال میں موجود کرد فورسز کیخلاف عسکری کارروائی کرنے کی دھمکی دے رہے تھے۔