ڈی جی خان (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے ہینڈ گرنیڈ اور اہم دستاویزات برآمد کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا دہشت گرد کو گرفتار کرکے ہینڈ گرنیڈ اور اہم دستاویزات برآمد کرلیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد جمشید کالعدم تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرتا تھا، گرفتار دہشت گردکا تعلق کالعدم لشکرجھنگوی سے ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کی نشاندہی پر فرخ اور اس کے والد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، فرخ اوراس کا والد کالعدم تنظیموں کو فنڈز دیتا تھا۔