ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) ڈیرہ اسماعیل خان میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیرہ ڈیال روڈ آصف آباد کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئی ہیں ۔ حادثے میں بیس سالہ دونوجوان، تین سالہ بچی اور دو سالہ بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہوگئی ہیں۔
ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان:
ڈیرہ اسماعیل خان: چشمہ روڈ نزد CRBC کالونی دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم سے دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق دو خواتین زخمی،
ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا pic.twitter.com/N5EKGX5JKa— Rescue 1122 DIkhan (@1122Dikhan) October 11, 2019
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم اور پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائی شروع کرکے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگ۔جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے سپرد کردی گئیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار محمد عابد اور اس کی تین سالہ بھانجی جبکہ دوسرے موٹرسائیکل پر سوار نوجوان محمد زبیر اور دو سالہ محمد ہارون جاں بحق جبکہ موٹرسائیکلوں پر سوار دونوں خواتین تسلیم بی بی اور ناہید بی بی شدید زخمی ہوگئیں۔