اسلام آباد (ڈیلی اردو) ایران اور سعودی عرب کےدرمیان کشیدگی کم کرانے کیلئے وزیراعظم عمران خان اتوار کو تہران جائیں گے۔
وزیراعظم کے تہران جانےکا مقصد اعلیٰ سطح ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ مسئلہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اتوار کے روز ایران روانہ ہونگے جبکہ ایران سعودیہ تعلقات میں کشیدگی کم کروانے کیلئے کوششیں کریں گے۔
دورہ ایران میں وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر سے ملاقات کریں گے جبکہ دورہ سعودیہ عرب میں وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور ایران سعودی کشیدگی کم کرانے کی کوشش کریں گے ۔