لاڑکانہ (ڈیلی اردو) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت نے غریب آدمی کا جینا محال کردیاہے، غریب دشمن حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔
موہاہنجودڑو میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب میں اس کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کررہاہوں، کٹھ پتلی حکومتیں عوام کوخوش نہیں رکھ سکتیں ۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ، غریب دشمن حکومت نے عوام سے جینے کاحق چھین لیاہے، پیپلز پارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا ، یہ کٹھ پتلی کیا چیز ہے؟۔