مصر: عرب لیگ نے ترک آپریشن کو عرب سرزمین پر حملہ قرار دیدیا

قاہرہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) عرب ممالک کی تنظیم ’عرب لیگ‘ نے شمالی شام میں کرد باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی کو عرب سرزمین پر حملہ قرار دے دیا۔

سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترک فوج کی شام میں کارروائی ’عرب سرزمین پر حملہ اور اس کی خودمختاری کے خلاف جارحیت ہے‘۔

عراقی وزیر خارجہ اور عرب لیگ کے حالیہ سیشن کے صدر محمد علی الحکیم نے مصر میں عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں ترکی کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے عرب لیگ کے اراکین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ باڈی میں شام کی رکنیت بحال کرے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں