پیرس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ہالینڈ، نارروے، جرمنی کے بعد فرانس نے بھی ترکی اسلحہ فروخت معطل کرتے ہوئے فرانسیسی وزارت خارجہ ودفاع کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں ترکی کے حملے سے یورپی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔
تفصیلات کے مطابق شام میں فوجی کارروائی کے ردعمل میں یورپی ممالک کی طرف سے ترکی پر سخت دباﺅ ڈالنے کی پالیسی پرعمل شروع کر دیا گیا ہے، جرمنی اور ہالینڈ کے بعد فرانس نے بھی ترکی کو اسلحہ کی سپلائی معطل کر دی ہے۔
فرانس نے کہا ہے کہ اس نے ترکی کو ہر طرح کے ہتھیاروں کی فروخت معطل کرتے ہوئے انقرہ کو متنبہ کیا ہے کہ شمالی شام میں اس کے حملے سے یورپی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔
فرانسیسی دفاع اور خارجہ وزارتوں کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے فرانس، جس سے یہ حملہ ختم ہونے کی توقع ہے نے ترکی کو اسلحہ برآمد کرنے کے تمام منصوبوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ لکسمبرگ میں ہونے والے اجلاس میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی اس معاملے پر غور کیا جائے گا۔
شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس کے مطابق کردوں نے شمال مشرقی شام میں کرد باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر ترک حملے نے ہزاروں شہریوں کو بے گھر کر دیا ہے۔