19

بلوچستان: چاغی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ، 2 اہلکار جاں بحق، 5 زخمی

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایف سی کی گاڑی اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی میں دالبندین کے قریب ایک فوجی گاڑی اور ٹرک کے تصادم میں فرنٹیر کور بلوچستان کے دو اہلکار جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

فرنٹیر کور کی گاڑی عازمین کی سکیورٹی ڈیوٹی کی ادائیگی کے بعد دالبندین واپس جارہی تھی۔

جاں بحق فوجیوں اور زخمی اہلکاروں کو دالبندین میں فرنٹیر کور ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج کیا گیا اور بعد میں مزید علاج کے لئے کوئٹہ بھیج دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے فوجیوں میں سپاہی عبدالقادر اور سپاہی عبدالعزیز شامل ہیں جن کی میتیں ان کے آبائی شہروں کو بھیجی جارہی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں