شمالی وزیرستان: میر علی میں دھماکا، سکیورٹی فورسز کا صوبیدار شہید، ایک اہلکار زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دھماکے میں سکیورٹی فورسز کا صوبیدار شہید، ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے قمر کلہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے سے ایک صوبیدار شہید اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک بارودی مواد کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کا صوبیدار روف شہید جبکہ سپاہی عامر شدید زخمی ہوگیا۔

شہید اور زخمی کو میرانشاہ آرمی کیمپ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہے ہیں، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں