نئی دہلی + سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں پوسٹ پیڈ موبائل فون سروسز جزوی طور پر بحال ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے تمام نیٹ ورک اور لینڈ لائن سروسز معطل ہیں، بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ آج سے وادی میں پوسٹ پیڈ موبائل فون سروسز بحال کردی گئی ہیں۔
Postpaid mobile services restored in the remaining parts of Jammu & Kashmir. Visuals from Srinagar. pic.twitter.com/ncm3NJD1b6
— ANI (@ANI) October 14, 2019
بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ وادی میں ٹیلی فون سروس مکمل بحال ہے، جبکہ جموں و کشمیر میں نقل و حرکت پر عائد پابندیاں 99 فیصد ختم کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے لاک ڈاؤن کو 10 ہفتے مکمل ہوگئے ہیں۔