اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

نیو یارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے اسرائیلی جیل میں مقید فلسطینی اسیر سامر اربید پر ہونے والے شدید تشدد پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر روبرٹ کولول نے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کو اسرائیلی بستی میں بم دھماکے کے شبے میں گرفتار فلسطینی شہری سامر الاربید پر جیل میں دوران حراست تشدد کی خبروں پر تشویش ہے۔

کولول کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ فلسطینی اسیر اربید کو حراست کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے ان کی پسلیوں اور گردوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ کومے میں چلے گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینی اسیر کے ساتھ اسرائیلی رویے کی وجہ سے جیل میں اسیران کے ساتھ ناروا سلوک منظر عام میں آگیا ہے۔اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں