اسلام آباد (ویب ڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پاکستان پہنچ گئے۔
شاہی جوڑے کا طیارہ نور خان ایئر بیس اسلام آباد پر اتر گیا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو، دفتر خارجہ کے حکام اور اعلیٰ حکومتی عہدے داران نے شاہی جوڑے کا پرتپاک استقبال کیا۔
And touch down #RoyalVisitPakistan pic.twitter.com/RJNIvVFLAC
— Chris Ship (@chrisshipitv) October 14, 2019
37 سالہ برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیتھرین (کیٹ) الزبتھ مڈلٹن جنہیں بالترتیب ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کہا جاتا ہے، آج پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں۔
Prince William and Kate Middleton arrived in Islamabad. Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi welcomed the couple. This is first visit of Duke and Duchess of Cambridge to Pakistan.#RoyalVisitPakistan pic.twitter.com/sfVUrY1psI
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 14, 2019
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن 15 اکتوبر کو صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم خان سے ملاقاتیں کریں گے، اسی روز شاہی جوڑا اسلام آباد میں خواتین کے کالج کا دورہ کرے گا اور چیریٹی پروگرام میں شرکت کرے گا۔
شاہی مہمان 16 اکتوبر کو لاہور روانہ ہوں گے، دورہ لاہور کے دوران شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ میڈلٹن ایس او ایس ولیج، ایچی سن کالج اور شوکت خانم میموریل ہسپتال جائیں گے، شاہی جوڑا بادشاہی مسجد، مینار پاکستان اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی جائے گا۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے شاہی جوڑ 17 اکتوبر کو چترال جائے گا، دورہ چترال کے دوران شاہی مہمان چترال کے مقامی لوگوں سے ملیں گے، اسی روز شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا قلعہ خیبر کا دورہ بھی متوقع ہے، برطانوی شاہی جوڑا رات کو واپس وفاقی دارلحکومت پہنچے گا، دورےکے آخری روز جمعہ کے دن شہزداہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا فیصل مسجد کا دورہ متوقع ہے۔
پہلی بار پاکستان کا تاریخی دورہ کرنے والے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن 18 اکتوبر کو بعد از دوپہر وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔
برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان پر پاکستانی قوم نے ان کے پر تپاک استقبال کی تیاریاں کیں ، راولپنڈی اور لاہور میں رکشوں کو خیر مقدمی پینٹنگز سے سجا دیا گیا۔
برطانوی شاہی جوڑا پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان پر راولپنڈی اور لاہور میں رکشوں کو روایتی انداز میں خیر مقدمی پینٹنگز سے سجایا گیا ہے۔
رکشوں پر پاکستان اور برطانیہ کے جھنڈے انتہائی خوبصورتی سے پینٹ کیے گئے ہیں، جبکہ رکشوں پر شاہی جوڑے کے لیے خیر مقدمی کلمات کے ساتھ ساتھ موروں کی تصاویر بنائی گئی ہیں۔