دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں 30 قیراط ہیروں سے سجی اور سونے سے بنی دنیا کی مہنگی ترین سینڈل نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔
یوں تو سب نے مختلف برانڈز کے مہنگے ترین جوتے دیکھے ہی ہوں گے جن کی قیمت آسمان سے باتیں کرتی ہے لیکن ہیروں سے سجی اور سونے سے بنی سینڈل شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔
لیکن اب اطالوی ڈیزائنر انتونیو ویتری کی تیار کردہ ہیروں سے سجی اور سونے سے بنی دنیا کی مہنگی ترین سینڈل کو دبئی میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت صرف 73 ملین درہم (19.9) ملین ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 3 ارب 13 کروڑ روپے ہے۔
A pair of shoes worth 19.9 million U.S. dollars are seen during the launch presentation in Dubai . The Moon Star Shoes, of Italian designer Antonio Vietri features 30 carats of diamonds and a small piece of a meteorite discovered in Argentina in 1576https://t.co/OHYDWhglW6 pic.twitter.com/EXL3RCn5F7
— World Luxury News (@worldluxurynews) October 12, 2019
اطالوی ڈیزائنر کی تیار کردہ مہنگی ترین سینڈل کی ہیل خالص سونے سے بنی ہے جبکہ سینڈل میں 30 قیراط ہیرے اور نایاب شہابی پتھر بھی نصب کیا گیا ہے۔ سینڈل کی ہیل کا ڈیزائن دبئی کی مشہور عمارت ’برج خلیفہ‘ سے ملتا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل مہنگے ترین جوتے بنانے کا اعزاز برطانوی ڈیزائنر کے پاس تھا جس کے جوتوں میں بھی سونے اور ہیروں کا استعمال کیا گیا تھا جن کی قیمت 15.5 ملین ڈالر تھی۔