میکسیکو سٹی (ڈیلی اردو) میکسیکو میں پولیس قافلے پرحملہ ہوا جس کے نتیجے میں 14 افسران ہلاک، جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے مشرقی علاقے میں پولیس قافلے پرحملہ ہوا ہے۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے 14 افسران ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
https://twitter.com/CMF_GlobalRisk/status/1183865157207896065?s=19
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ مشرقی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب پولیس افسران عدالتی احکامات لے کر جارہے تھے، حملے میں جرائم پیشہ گروہ کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرکوں میں سوار حملہ آوروں نے چاروں طرف سے گھیر کر پولیس افسران کو نشانہ بنایا، ملزمان نے فائرنگ کے بعد پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔