15

آزاد کشمیر: تیتری نوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی سکول پر فائرنگ

مظفر آباد (ڈیلی اردو) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرحد پار نہتے شہریوں پر فائرنگ کی اور اس بار ایک اسکول کو نشانہ بنایا۔

اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ ممتاز کاظمی نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے تیتری نوٹ کے علاقے میں سرکاری ہایئر سیکنڈری اسکول پر فائرنگ کردی۔

خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں اور طلباء معجزانہ طور ہر محفوظ رہے۔ انتظامیہ نے بھارتی فائرنگ کے باعث اسکول کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ 2 سال میں ایک ہزار 9 سو 70 مرتبہ سے زائد مرتبہ ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں