14

افغان فوج کا ہیلی کاپٹر بلخ میں گر کر تباہ، 4 پائلٹ سمیت 7 افراد جاں بحق

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے پائلٹوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ صوبہ بلخ میں پیش آیا۔

افغان میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر صوبہ بلخ کے علاقے ھیراتان علاقے میں گرا۔

افغان وزارت دفاع کے حکا کے مطابق ایم آئی سات میں چار پائلٹ سمیت عملے کے سات ارکان سوار تھے اور تمام جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان روح اللہ احمد زئی نے حادثے کی تصدیق کی اور کہا کا تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ہیلی کاپٹر افغان فوج کی ملکیت تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں