سرینگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں دھماکے کے نتیجے میں بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ شمالی کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے نوگام میں پیش آیا، بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔
An Army jawan martyred & two other's injured in a landmine blast at LOC in Nowgam sector of north #Kashmir. The soldiers were on patrolling at LoC when the incident took place.@asifsuhaf
— News24 (@news24tvchannel) October 15, 2019
علاوہ ازیں ضلع شوپیاں میں نامعلوم افراد نے بھارتی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور کو گولی مارکر ہلاک اور اس کی گاڑی کو نذر آتش کردیا۔