ترک صدر رجب طیب اردگان کا دورہ پاکستان منسوخ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ترک صدر رجب طیب اردگان کا دورہ پاکستان منسوخ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ترک سفیر احسان مصطفیٰ یردکل نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

احسان مصطفیٰ یردکل نے کہا کہ ترک صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترک صدر کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ترکی کے صدر نے شام کی صورتحال کے پیش نظر دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔ دورے کی نئی تاریخوں کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ترک صدر نے 23، 24 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں