13

سعودی عرب: عمرہ زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ: پاکستانی زائرین سمیت 36 شہید

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 36 افراد شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے قریب ٹریلر اور بس میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔ حادثے میں 36 زائرین شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ٹریلر سے ٹکرانے کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق بس میں 39 افراد سوار تھے جن کا تعلق عرب اور ایشیائی ممالک سے ہے۔

ہلال احمر کا کہنا ہے کہ حادثے میں 36 مقامی اور غیر ملکی عمرہ زائرین شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بیشتر پاکستانی جبکہ دیگر کا تعلق مختلف ملکوں سے ہے، متوفین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

سعودی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اس کی 20 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں اور متوفین کو بس سے نکال کر مردہ خانے منتقل کیا جبکہ زخمیوں کو ہسپال پہنچایا۔

ہلال احمر کا کہنا ہے کہ حادثہ بدھ کی شب 6 بجکر 49 منٹ پر ہوا تھا۔ جب ہلال احمر کی امدادی ٹیمیں وہاں پہنچیں تو صرف 4 افراد زخمی تھے جبکہ باقی مسافر بس میں جل کر سوختہ ہوگئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں