کراچی (ڈیلی اردو) کراچی میں دو سال قبل درج کی گئی ایف آئی آر میں قتل لڑکی زندہ نکل آئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیرنے بتایا کہ لڑکی کے ورثاء نے 2016ء میں گھوٹکی میں عادل پور تھانے میں مسماة سسی شیخ کے قتل کی ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ ورثاء کی جانب سے لڑکی کے قتل کی ایف آئی آر میں چھ لوگوں کو نامزد کیا گیا تھا۔
گھوٹکی پولیس کی جانب سے نہر سے برآمد لاش کو اس کے شوہر اور بہن نے شناخت بھی کیا تھا۔
لاش کی شناخت کے بعد ایف آئی آر میں نامزد تمام ملزمان کا کورٹ میں چالان بھی پیش کیا گیا۔ مسماة سسی شیخ شادی شدہ اور تین بچوں کی ماں ہے۔ دوسری جانب بازیاب خاتون کےمطابق وہ اپنی مرضی سے گھر اور بچوں چھوڑ کر آئی تھی۔ ضلع ملیر پولیس کی جانب سے گھوٹکی پولیس کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اطلاع فراہم کردی گئی ہے۔ ایس ایس پی ملیر کا مزید کہنا تھا کہ اب چونکہ لڑکی زندہ نکل آئی ہے لہٰذا اس کے قتل کے مقدمے میں نامزد چھ بے گناہ لوگوں کی رہائی کا امکان ہے۔