ضمنی الیکشن: بھٹو کے آبائی علاقے لاڑکانہ میں جیالے کو شکست، جی ڈی اے امیدوار معظم عباسی کامیاب

لاڑکانہ (ڈیلی اردو) پی ایس گیارہ لاڑکانہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو اپنے ہی گڑھ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج اب تک کو موصول ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کو اپنے گڑھ لاڑکانہ میں دوبارہ انتخابات میں بھی جی ڈی اے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، غیر حتمی نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی نے اکتیس ہزار پانچ سو ستاون ووٹ لیکر میدان مار لیا ہے، پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو چھبیس ہزار اکیس ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی ڈی اے کے امیدوار کی جیت پر کارکنان نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ کر مٹھائی تقسیم کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں بھی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے معظم عباسی 10 ہزار ووٹ کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ اس نشست پر 2018ء کے انتخابات میں جی ڈی اے کے معظم عباسی نے پیپلز پارٹی کی ندا کھوڑو کو شکست دی تھی لیکن 26 ایکڑ اراضی چھپانے پر سپریم کورٹ نے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں