سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملے: یمن میں ستمبر کے دوران 388 شہری شہید و زخمی ہوئے: اقوام متحدہ

نیو یارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارک لوکاک نے کہا کہ یمن میں جاری لڑائی کے دوران گزشتہ ماہ ستمبر میں 388 یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ ستمبر کا مہینہ یمن کے لئے شہری شہادتوں کے لحاظ سے بدترین رہا۔ یہ بات انہوں نے یمن کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے یمن میں جاری دنیا کے بدترین انسانی بحران کے باعث اپنے امدادی آپریشنز بڑھا دیئے ہیں، وہاں 250 ہیومنٹیرینز ادارے 12 ملین سے زیادہ افراد کو امداد دینے میں مصروف ہیں لیکن حالات مزید بگڑتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ در حقیقت ہمیں یمن میں اکثر یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہم جتنی زیادہ کامیابی حاصل کریں گے ، بحران اتنا ہی بڑا اور پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 سے زیادہ ایکٹو فرنٹ لائنز کی مدد سے ہم صرف اْمید کر سکتے ہیں کہ عدم استحکام کی طرف حالیہ اقدامات جاری رہیں گے ۔

انہوں نے بین الاقوامی سطح پر یمن میں جنگ بندی اور بین الاقوامی انسانی قوانین کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں اور بنیادی شہری ڈھانچے کے تحفظ پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں