16

ملک بھر کی طرح جنوبی وزیرستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

وانا (دین محمد وزیر ) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا اور دیگر بڑے شہروں میں یوم کشمیر یکجہتی کو عوام کی بھر پور شرکت سے جوش وخروش سے منایا گیا۔

رستم بازار وانا میں سیاسی اتحاد نے ایک بڑی ریلی نکالی جس میں اسسٹنٹ کمیشنر وانا فہید اللہ سمیت قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیکورٹی کیلئے لیویز فورس کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ریلی وانا رستم بازار آمن پوسٹ سے شروع ہوکر پورے بازار کا چکر لگا کر وانا ڈیرہ سٹینڈ پر جلسے کا شکل اختیار کرلی شہریوں نے’’ کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعرے لگا کر کشمیریوں مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہے اور یہ پاکستان کا حصہ ہے کشمیریوں نے پچھلے ستر سالوں سے غاصب انڈیا سے آزادی حاصل کرنے کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں ہم مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کے بنیادی حقوق اور حق خوداریت کے حصول کی جدوجہد کی حوصلہ افرازائی کرتے رہینگے اور کشمیری عوام کو ڈرا دھمکا کر انکی آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔

جبکہ ریلی میں بھارت کے خلاف سخت نعرہ بازی بھی کی گئی اور مقررین نے اقوام متحدہ سے کشمیر کی حق خوداریت کے بل کو عمل در آمد کرنے کی آپیل کی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں