اوکاڑہ (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے نواحی گاؤں کے ایک مکین کی وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے کم سن بھتیجوں کو میکے بیٹھی ماں سے ملنے پر تشدد کررہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 40 فور ایل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص دو کمسن بچوں کو دیوار سے لٹکا کر تشدد کررہا ہے۔ دونوں بچے کوئی اور نہیں بلکہ اس کے سگے بھتیجے بتائے جارہے ہیں جن کی عمریں 2 سے 5 برس ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں کی ماں سسرال سے روٹھ کر میکے چلی گئی ہے، دونوں بچوں کا جرم یہ تھا کہ وہ ماں کی محبت میں اس سے بغیر اجازت ملنے چلے گئے تھے۔ وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس افسران کے نوٹس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔