گوجرانوالہ: پاکستان ایئر فورس کے تربیتی طیارے کی کھیتوں میں کریش لینڈنگ، 2 افسران زخمی

گوجرانوالہ (ڈیلی اردو) پنجاب کے ضلع  گوجرانوالہ میں پاکستان ایئر فورس کے ایک تربیتی طیارے نے کریش لینڈنگ کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے نے وزیر آباد کے قریب دھان کے کھیت میں کریش لینڈنگ کی جس میں کپٹن احمد اور انسٹرکٹر سوار تھے۔

طیارے میں موجود دونوں پائیلٹ محفوظ رہے۔ حساس ادارے اور ریسکیو کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

تربیتی طیارے نے راہوالی کینٹ سے اڑان بھری تھی اور  فنی خرابی کے باعث زرعی رقبے پر گر گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں