گلگت بلتستان میں شدید برف باری، بابو سر ٹاپ ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر بند

بلتستان (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ گلگت بلتستان کے علاقوں میں بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، علاقے میں 8 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی، بابو سر ٹاپ پر برف باری نے موسم سرما کا رنگ جما دیا، برفباری کے باعث درہ برزل پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، وادی منی مرگ اور قمری کے درمیان زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر مزید برفباری ہوگی۔

گلگت بلتستان میں برفباری سے موسم سرد ہو گیا۔ علاقے میں 8 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ بابو سر ٹاپ پر برف باری نے موسم سرما کا رنگ جما دیا، تاہم برفباری کے باعث درہ برزل پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

وادی منی مرگ اور قمری کے درمیان زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا۔ خنجراب ٹاپ اور شندور ٹاپ پر بھی برفباری نے موسم دلکش اور سرد بنا دیا۔

میٹ آفس کا مزید کہنا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی ہوسکتی ہے۔

گلگت بلتستان اور ما لاکنڈ ڈویژن میں بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں