اسلام آباد (ش ح ط) پاکستانی زیر انتظام آزاد کشمیر کے نیلم ویلی اور لیپہ سیکٹر میں گزشتہ رات بھارتی مورچوں سے شہری آبادی پر شدید گولہ باری کی جاتی رہی۔ جس کے نتیجے میں ابتک ایک ہی خاندان سے 3 افراد سمیت 6 شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی وادی نیلم کی شہری آبادیوں پر بھاری توپ خانے سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، متعدد مکان جل کر خاکستر، متعدد رہائشی مکانات تباہ اور 6 شہری شہید ہوگئے، سرحدی علاقوں کے افراد نے نقل مکانی شروع کر دی۔
بھارتی فوج نے جمعہ کی شب آٹھ بجے بالائی وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں بھاری توپ خانے سے شہری آبادیوں پر گولہ باری شروع کر دی جو کہ رات گئے تک جاری رہی۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ نوسیری میں نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے قریبی علاقوں میں گولے داغے گئے۔ پیر چناسی کے عقب میں پانڈو پہاڑ کی طرف جبکہ لیپہ ویلی اور کھوئیرٹہ سیکٹر پر بھی بھاری گولہ باری کی گئی۔
وادی نیلم میں شدید گولہ باری کی گئی، پھلاکاں، جورا بانڈی، بانڈی، اشکوٹ، صندوق میر پورہ، کنڈل شاہی لیسوا کے علاقے بھارتی مرچوں سے برستے گولوں کی زد میں رہے جسکی وجہ سے مظفرآباد شہر تک آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
ذرائع کے مطابق گولہ باری کے نتیجے میں وادی نیلم کے علاقے جورا میں ایک ہی گھرانے کے 3 افراد شہید ہو گئے۔ جس کی تصدیق سرکاری ذرائع نے کردی۔ شہدا کی شناخت حاجی میر اعظم اور انکے دو بیٹے رفاقت میر اور سرفراز میر شامل ہیں۔ جبکہ بھارتی گولہ باری سے نیلم میں 10 سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ بھارتی گولہ باری سے نیلم کے علاقے نوسیری اور لیپہ میں 3 افراد شہید ہو گئے۔ شہدا میں یاسر والد گلزار اور لیاقت والد امان اللہ جبکہ ایک شہید کی شناخت نہ ہو سکی۔
بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے زخمیوں ہونے والوں میں نرگس بی بی، روشن جان، کائنات رفاقت، شبیر والد یعقوب، بیگم جان، زتیون بی بی اور دیگر افراد شامل ہیں۔
گولہ باری سے نیلم اور لیپہ میں 18 کے قریب گھروں اور متعدد دکانات تباہ ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔
آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر کے مطابق بھارتی فوج کی گولہ باری سے 6 شہری شہید اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔
Indian forces in occupied Kashmir have gone berserk. In overnight ruthless shelling they have martyred 6 civilians n wounded another 8 in Muzaffarabad n Neelum districts. This is the height of savagery. The world must not stay silent over it.#KashmirNeedsAttention
— Raja Muhammad Farooq Haider Khan (@farooq_pm) October 20, 2019
راجہ فاروق حیدر کے مطابق بھارتی فورسز کی شیلنگ کے نتیجے میں سب سے زیادہ نقصان آزاد کشمیر کے ضلع مظفر آباد میں واقع نوسیری سیکٹر اور وادی نیلم کے جورا سیکٹر کو نقصان پہنچا۔
کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری امتیاز کے مطابق مطابق ہٹیاں بالا، نیلم اور مظفرآباد میں ہمارے تمام ادارے الرٹ ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو کہا کہ پاک فوج دشمن کو بھرپور جواب دے رہی ہے اس لیے حکومت اور سیکیورٹی کے اداروں پر اعتماد رکھیں۔
Two Soldiers, Civilian Killed In Ceasefire Violation By Pak Troops In J&K https://t.co/DnhDSv4Ke4 #NDTVNewsBeeps pic.twitter.com/4quV0FKbQf
— NDTV (@ndtv) October 20, 2019
دوسری جانب بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے پاک فوج کی جوابی گولہ باری سے دو بھارتی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی ہے۔