ایل او سی: پاک فوج عسکری روایات کی مکمل پاسداری کرتی ہے، میجر جنرل آصف غفور

مظفرآباد (ڈیلی اردو) ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج عسکری روایات کی مکمل پاسداری کرتی ہے، سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی مورچوں کو نشانہ بناتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل او سی کے دورے کے بعد غیر ملکی سفارتکاروں کو میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ رواں سال بھارتی فوج کی جانب سے 2608 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باعث 44 شہری شہید اور 230 زخمی ہوچکے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی افواج نے 2018 میں بھی 3348 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی اشتعال انگیز کارروائیوں سے58معصوم شہری شہید جبکہ 319 زخمی ہوئے تھے۔

https://twitter.com/peaceforchange/status/1186613221555343362?s=19

ڈی جی آئی ایس پی آر نے غیر ملکی سفارت کاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی آرمی چیف کا جھوٹا دعویٰ بےنقاب چکا ہے، یہی وجہ ہے کہ بھارتی سفارت کاروں نے اپنے آرمی چیف کے دعوے کا دفاع نہیں کیا۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاک فوج عسکری روایات کی مکمل پاسداری کرتی ہے اور سیز فائر کی خلاف ورزی پر صرف بھارتی مورچوں کو نشانہ بناتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں نے لائن آف کنٹرول کے جوڑا سیکٹڑ دورہ کیا تھا جبکہ بھارتی نمائندوں نے اپنے جھوٹ کا پردہ چاک ہونے کے ڈر سے اس دورے میں شرکت نہیں کی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت نے ایل او سی پر نوسہری، شاہ کوٹ اور جورا سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی مارے گئے تھے جبکہ پاک فوج کے لانس نائیک سمیت 6 شہری شہید ہوئے تھے، بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث متعدد مکانات بھی تباہ ہوگئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں