اسلام آباد (ڈیلی اردو) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر اہلکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ پاکستان نے بھارت کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر اہلکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان نے شدید احتجاج کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج نے 19 دسمبر کو ایل او سی رکھ چکری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ بھارتی افواج کی فائرنگ سے اکھوڑی گاؤُں کا رہائشی زخمی ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج ایل او سی پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحے سے نشانہ بنا رہی ہیں۔ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔