عوام پر ایک اور بجلی بم کا حملہ، 22 ارب 60 کروڑ روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) نیپرا نے بجلی ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اضافے کا صارفین کو آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں 22 ارب 60 کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

نیپرا نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے چھیاسٹھ پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ صارفین سے اضافہ آئندہ ماہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

بجلی قیمت میں اضافے سے صارفین کو صرف ایک ماہ میں 22 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ بردادشت کرنا پڑے گا۔

فیصلے کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک، زرعی اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ اگست میں پانی سے 40.33 فیصد، کوئلے سے 13.34 فیصد اور مقامی گیس سے 11.87 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔

سی پی پی اے کے مطابق اگست درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں