لاہور (ڈیلی اردو) محکمہ موسمیات نے اکتوبر کے آخر اور نومبر میں سندھ میں مون سون بارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سائیکلون کیار کی وجہ سے اکتوبر کے آخر یا نومبر کے اوائل میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
مون سون کا ایک سسٹم سندھ کی طرف بڑھ رہا ہے جو بارش کا سبب بن سکتا ہے، محکمہ موسمیات نے مزید کہاکہ اکتوبر کے آخر اور نومبر میں مون سون بارش کا امکان موجود ہے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔