اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت پلوامہ جیسا ایک اور ڈرامہ رچا سکتا ہے، اس حوالے سے آرمی چیف کو کہا ہے کہ فوج کو مکمل طور پر تیار رکھیں، بھارت نے کوئی بھی جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو ہدایت جاری کردی ہے کہ فوج کو مکمل طور پر تیار رکھیں۔ وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے کوئی مس ایڈونچر ہو تو بھرپور جواب دیں۔
واضح رہے کہ بھارت کی لائن آف کنٹرول پر دراندازی اور جارحیت جاری ہے اور پاکستان کی جانب سے اسکا بھرپور جواب بھی دیا جارہا ہے اور اب وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو ہدایت جاری کردی ہے کہ فوج کو مکمل طور پر تیار رکھیں۔