صنعا (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) یمن کے شہروں حدیدہ اور تعز میں حوثیوں کی طرف سے سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگیں پھٹنے کے نتیجے میں 4 فوجیوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مغربی ساحلی مشترکہ فوج کے ترجمان کرنل وضاح الدبیش نے بتایا کہ حدیدہ اور تعز میں حوثیوں کی طرف سے نصب کردہ دھماکا خیز مواد پھٹا، جس کے نتیجے میں 4 اماراتی فوجی اور 9 حوثی جاں بحق ہوگئے، جب کہ 3 اماراتی فوجی زخمی ہوئے۔ تاہم حوثیوں کی طرف سے موضوع سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
دوسری طرف حکومت اور حوثیوں کے درمیان حدیدہ میں طے پانے والے جنگ بندی سمجھوتے کے اطلاق کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے شہر میں چوتھی چیک پوسٹ قائم کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چوتھی چیک پوسٹ حدیدہ کے جنوبی علاقے العرود میں مشکل حالات میں قائم کی گئی ہے۔