سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے فوجی ہیلی کاپٹر کو ایک اور حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں بھارتی لیفنٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ سمیت 7 فوجی افسران زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پونچھ میں بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ جس کے نتیجے میں بھارتی آرمی کے لیفنٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ، 2 پائلٹس سمیت 7 افسران شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
First images of helicopter force landing site in Poonch of Jammu & Kashmir. Miraculous escape for 7 on-board ALH Helicopter which included Northern Army Commander Lt. Gen. Ranbir Singh. All are reported to be safe with minor injuries. God speed. Scary pictures of the helicopter. pic.twitter.com/Z30AabsjPM
— Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) October 24, 2019
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ نہیں ہوا ہے بلکہ ممکنہ طور پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے کریش لینڈنگ کی گئی ہے۔
Sources: Army's Advanced Light Helicopter (ALH) makes an emergency landing in Poonch district (J&K). All passengers on-board, including Northern Army Commander Lt Gen Ranbir Singh, are safe. pic.twitter.com/TAwHeCyVKK
— ANI (@ANI) October 24, 2019
بھارتی حکام کا کہنا ہے ابتدائی طور پرحادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ہیں تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ زخمیوں کو ملٹری ہسپتال سری نگر منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔